اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت، ماریشس میں مالی تعاون، شراکت داری کے معاہدے کو کابینہ کی منظوری

بھارت اور ماریشس کے مابین یہ پہلا تجارتی معاہدہ ہے جو افریقہ کے کسی ملک کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے سے دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون قائم کیا جائے گا۔

بھارت، ماریشس میں مالی تعاون
بھارت، ماریشس میں مالی تعاون

By

Published : Feb 17, 2021, 10:09 PM IST

دہلی: مرکزی کابینہ نے بھارت اور ماریشس کے درمیان وسیع مالی تعاون اور شراکت داری کے معاہدے (سی ای سی پی اے) پر دستخط کیے جانے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں ہوئے کابینی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ بھارت اور ماریشس (سی ای سی پی اے) کا پہلا تجارتی معاہدہ ہے جو افریقہ کے کسی ملک کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:

جنوبی افریقی فوج میں مسلم خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت

اس معاہدے میں اشیاء کی تجارت، سروسز میں کاروبار، تجارت میں تکنیکی رکاوٹ، صفائی کے منصوبے، تنازعہ کا نمٹارہ، شہریوں کے آمد و رفت، ٹیلی کام، مالیاتی خدمات، کسٹم ڈیوٹی پر عمل اور دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون قائم کیا جائے گا۔

سی ای سی پی اے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے اور بہتر بنانے کے لیے ایک ادارہ جاتی نظام فراہم کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details