نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت پورے ملک میں 219.57 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 57 لاکھ 62 ہزار 231 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 830 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 607 ہو گئی ہے۔ Total vaccination in India
یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.67 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 1771 لوگ کووڈ سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل ملاکر چار کروڑ 40 لاکھ 95 ہزار 180 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.77 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ایک لاکھ 23 ہزار 104 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 90 کروڑ دو لاکھ 72 ہزار 601 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔