نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 219.565 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ جس میں 95 کروڑ کورونا کی دوسری خوراک اور 22.03 کروڑ احتیاطی ڈوز شامل ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 56 لاکھ 41 ہزار 807 ویکسین دی گئی ہیں۔ New Corona cases in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 1334 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 23 ہزار 193 پر آگئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.52 فیصد اور ہفتہ وار انفیکشن کی شرح 0.95 فیصد ہے۔