نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 212.39 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 12 کروڑ 39 لاکھ 92 ہزار 816 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ Total COVID 19 Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 7231 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 64 ہزار 667 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.15 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 10825 لوگوں کو کووڈ سے راحت ملی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 38 لاکھ 35 ہزار 852 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.67 فیصد ہے۔