نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 210.31 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 10 کروڑ 31 لاکھ 65 ہزار 703 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 8586 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96 ہزار 506 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.22 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 2.19 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ Total Covid Vaccination in India
یہ بھی پڑھیں: Vaccination Campaign in India کووڈ ویکسینیشن مہم میں 210 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے