اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 6:50 AM IST

ETV Bharat / state

Today in World History تاریخ میں آج کا دن

بھارت کی تاریخ میں آج ہی کے دن 1948، 12 ستمبر کو محمد علی جناح کے انتقال کے ایک دن بعد بھارتی فوج نے پاکستانی ریاست حیدرآباد کے خلاف فوجی مہم شروع کی تھی۔

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 12 ستمبر کی اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1217۔ فرانس کے شہزادہ لوئی اور انگلینڈ کے حکمران ہینری سوم نے امن سمجھوتے پر دستخط کئے۔

1398۔ تیمور لنگ دریائے سندھ کے ساحل پر پہنچا۔

1635۔سویڈن اور پولینڈ نے جنگ بندی معاہدہ پر دستخط کئے۔

1786۔ لارڈ کارنیوالس گورنر جنرل بنائے گئے۔

1873۔ پہلا ٹائپرائٹ عام لوگوں کی فروخت کے لئے پیش کیا گیا۔

1928۔فلوریڈا میں زبردست طوفان سے چھ ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔

1944۔ امریکی فوج پہلی بارجرمنی میں داخل ہوئی۔

1948۔محمد علی جناح کے انتقال کے ایک دن بعد ہندوستانی فوج نے پاکستانی ریاست حیدرآباد کے خلاف فوجی مہم شروع کی۔

1959۔ اس وقت کی سوویت یونین کا راکٹ لونا۔ 2 چاند پر پہنچا۔

1966۔ ہندوستانی تیراک مہیر سین نےآبنائے ڈارڈنیلیس کو تیر پر پار کیا۔

1968۔ البانیہ نے خود کو وارسا سے الگ کرنے کا اعلان کیا۔

1987۔ایتھوپیا میں آئین اختیار کیا گیا۔

1990۔ امریکہ، انگلینڈ، فرانس، سوویت یونین، مشرق و مغرب جرمنی نے مشرقی اور مغربی جرمنی کو ضم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے۔

1991۔خلائی شٹل ایس ٹی ایس 48 (ڈسکوری 14) کو لانچ کیا گیا۔

1998- ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 16 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کا افتتاح ہوا۔

2000- امریکہ کے نیویارک میں بین الاقوامی آیور ویدک کانفرنس شروع ہوئی۔

2007- روس نے نان نیوکلیئر ویکیوم بم (ایکو فرینڈلي بم) کا تجربہ کیا۔

2012۔ ایپل نے آئی فون 5 اور آئی فون 6 لانچ کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details