نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 11 ستمبر کےچند اہم واقعات اس طرح ہیں ۔
1893۔ شکاگو میں عالمی مذہبی کانفرنس میں، سوامی ویویکانند نے کل مذاہب تقریب میں سخت گیریت، رواداری اور سچائی پر تاریخی تقریر کی۔
1895۔ مجاہد آزادی، سماجی کارکن اور گاندھیائی رہنما ونوبا بھاوے کی پیدائش ہوئی۔
1906۔ مہاتما گاندھی نے جنوبی افریقہ میں جاری عدم تشددتحریک کو پہلی بار ’ستیہ گرہ‘تحریک کا نام دیا۔
1911۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ہندوستان کی طرف سےپہلی سنچری بنانے والے کرکٹر لالا امرناتھ کی پیدائش ہوئی۔
1919۔ امریکی بحریہ نےہنڈوراس پر حملہ کیا۔
1939۔ عراق اور سعودی عرب نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1941۔ امریکی وزارت دفاع نے پنٹاگون کی تعمیر شروع کی۔
1948۔ پاکستان کا بانی محمد علی جناح کا انتقال ہوا۔
1951۔ انگلش چینل تیرکر پار کرنے والی پہلی خاتون فلورنس چارڈک بنی، انہیں انگلینڈ سے فرانس تک پہنچنے کے لئے 16 گھنٹے اور 19 منٹ لگے۔
1961۔۔ جنگلی جانوروں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی فنڈ قائم کیا گیا۔