نئی دہلی: عالمی تاریخ میں 5 نومبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1556۔ اکبر اور ہیمو کے درمیان پانی پت کی دوسری لڑائی میں ہیمو کو شکست ہوئی۔
1605 ۔ برطانوی پارلیمنٹ کو دھماکے سے اڑانے کا ’گن پاور منصوبہ‘کا رازفاش ہوگیا۔
1630۔ اسپین اور انگلینڈ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
1678۔ جرمنی کی خصوصی فوج برینڈنبرگس نے سویڈن میں گریفسوالڈ شہر پر قبضہ کیا۔
1811۔ اسپین کے خلاف وسطی امریکی ملک السلواڈور کی پہلی آزادی جد و جہد شروع ہوئی۔
1630۔ اینگلو اسپینی جنگ ختم ہوئی۔
1840۔ مصر کے پاشا محمد علی نے لندن معاہدہ تسلیم کرلیا۔
1854۔ کریمیا کی لڑائی میں برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ فوج نے اکیرمان میں روسی فوج کو شکست دی۔
1870۔ مجاہد آزادی دیش بندھو چترنجن داس کی پیدائش ہوئی تھی۔
1872۔ یو ایس گرانٹ امریکہ کے دوسرے صدر منتخب ہوئے۔
1883۔ برطانیہ سوڈان سے ہٹنے پر راضی ہوا تھا۔
1895۔ موٹر گاڑی کے لئے امریکہ کے جارج بی سیلڈن کے نام پہلا پیٹنٹ ہوا تھا۔
1911۔ اٹلی نے تریپولی پر قبضہ کیا۔
1912۔ وڈرو ولسن سابق صدر ولیم ہووارڈ ٹیفٹ اور تھیوڈور روزویلٹ کو ہراکر امریکہ کے صدر بنے۔
1914۔ برطانیہ نے قبرص پر قبضہ کرلیا۔
1916۔ پولینڈ کے قیام کا اعلان ہوا تھا۔
1920۔ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1927۔ وائسرائے لارڈ ارون نے گاندھی جی اور دیگر رہنماوَں سے ملاقات کرکے سائمن کمیشن کے آنے کا اعلان کیا۔
1930۔ امریکہ کے عظیم ادیب سنکلیئر لیوس کو ان کے شاہکار’بابِت‘کے لئے ادب کو نوبل انعام دیا گیا۔
1932۔ اٹلی کے فاسسٹ حکمران بینیٹو موسیلینی نے 16000 مجرموں کو رہا کیا۔
1945۔ آزاد ہند فوج کے کارکنوں کے خلاف لال قلعہ میں مقدمہ شروع ہوا۔
1946۔ جان ایف کینڈی ایوان نمائندگان کے لئے منتخب ہوئے۔
1950۔ امریکی جنرل ڈگلس میک آرتھر نے شمالی کوریا میں چینی فوج کی موجودگی کا اعلان کیا۔
1951۔ امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1956۔برطانوی چھاتہ بردار فوج پورٹ سعید (مصر) میں اتری اور سوویت یونین نے برطانیہ اور فرانس کو مغربی ایشیا میں جنگ بندی تسلیم کرنے کو کہا۔
1960۔ امریکی فلم پروڈیوسر اور ڈائرکٹر میک سینیٹ کا انتقال ہوا۔
1961۔ ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو امریکہ کے پہلے سرکاری دورے پر نیویارک گئے۔
1962۔ سعودی عرب نے متحدہ عرب جمہوریہ (مصر) سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرلئے۔
1967۔ امریکہ کے ذریعہ بھیجا گیا سیٹلائٹ اے ٹی ایس۔3 پہلی بار زمین کی سطح کی پوری تصویر بھیجی۔
1968۔ رچرڈ نکسن امریکہ کے صدر بنے۔
1976۔ سوویت یونین نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1985۔ اقوام متحدہ نے ویت نام سے کہا کہ وہ کمبوڈیا سے فوج ہٹالے۔
1987۔ جنوبی افریقہ نے 23 سال سے قید افریقن نیشنل کانگریس کے رہنما گودان ایمبیکی کو رہا کیا۔
1988۔ الجیریا میں فوج کے ایک سابق سربراہ نے حکومت کی تشکیل کی۔
1989۔ بیسویں ویں صدی کے عظیم پیانو بجانے والے ولادیمیر ہورووتز کا انتقال 85 برس کی عمر میں ہوا تھا۔
1989۔ لبنان کی پارلیمنٹ نے 14 سال سے جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے مقصد سے ایک قرارداد منظور کیا۔
1992۔ اقوام متحدہ نے لوانڈا کے مشرق میں یرغمال بنائے گئے 75 روسیوں اور 13 برازیلی باشندوں کی رہائی کے لئے باغی لیڈر جونس ساومبی کے راضی ہونے کا اعلان کیا۔
1993۔ ہیتی میں اقتدار سے ہٹائے گئے صدر زیاں برٹرینڈ اسٹرائڈ کی بحالی کے لئے ہونے والی بات چیت میں فوج نے حصہ نہیں لیا۔
1995۔ اسرائیل کے وزیراعظم اسحق رابن کا گولی مارکر قتل ہوا۔
1996۔ پاکستان کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کوعہدے سے برخاست کردیا گیا تھا۔
1999۔ ویسٹ انڈیز کے عظیم تیز گیند باز میکم مارشل کا انتقال ہوا۔
2001۔ ہندوستان اور روس نے افغان سرکار میں طالبان کی شمولیت نامنظوری کی۔
2007۔ چین کا پہلا خلائی جہاز چینز۔1 چاند کے مدار میں پہنچا۔
2012۔ نائجیریا میں زبردست سیلاب سے 363 لوگوں کی موت ہوئی۔
2012۔ شام میں خود کش بم دھماکے میں 50 فوجی مارے گئے۔
یو این آئی