بھارت کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ووٹرز کے دسویں قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔
یہ دن بھارت کے انتخابی کمیشن کی طرف سے 25 جنوری 2020ء کو مانک شاسینٹر، دہلی کینٹ میں منایا جائے گا۔
دسویں قومی یوم رائے دہندگان 2020 کا موضوع 'مضبوط جمہوریت کے لئے رائے دہندگان کی تعلیم' ہے۔ قانون اور انصاف، مواصلات اور الیکٹرونکز نیز اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
رواں برس بھارت کی جمہوریت میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ بھارت کا انتخابی کمیشن (ای سی آئی) اپنے سفر کے 70 سال مکمل کررہا ہے۔
بھارت کا انتخابی کمیشن (ای سی آئی) اپنے سفر کے 70 سال مکمل کررہا ہے۔ ووٹروں کا قومی دن (این وی ڈی) سنہ 2011 سے ہر برس 25 جنوری کو پورے ملک میں دس لاکھ سے زیادہ مقامات پر منایا جاتا ہے، جن میں پولنگ مرکزوں کے علاقے، سب ڈویژن، ڈویژن، ضلع اور ریاستی صدر دفتر شامل ہیں۔
بھارت کا انتخابی کمیشن (ای سی آئی) اس کا مقصد بھارت کے انتخابی کمیشن کا یوم تاسیس منانا ہے، جو 25 جنوری 1950ء کو قائم کیاگیا تھا۔
این وی ڈی کا اصل مقصد ووٹرز، خاص طورپر نئے ووٹرز کو ووٹ دینے کے لئے ان کی ہمت افزائی کرنا اور زیاد ہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دینے پر آمادہ کرنا ہے۔
ملک کے ووٹروں کے نام وقف اس دن کو رائے دہندگان کے درمیان انتخابی عمل میں پوری طرح حصہ لینے کے سلسلے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
نئے ووٹروں کو مبارکباد دی جاتی ہے اور انہیں این وی ڈی تقریب میں ان کے تصویر والے فوٹو شناختی کارڈ دیئے جاتے ہیں۔
پبلک ڈویژن کے تعاون سے تیار کردہ بھارتی انتخابات کی 101 کہانیوں کا ایک سلسلہ اس موقع پر جاری کیاجائے گا اور اس کی پہلی کاپی کمیشن کی طرف سے صدر جمہوریہ کو پیش کی جائے گی۔
انتخابی کمیشن (ای سی آئی) اپنے سفر کے 70 سال مکمل اس کے علاوہ 'سینئر ووٹرز جمہوریت کے علمبردار' پر مبنی پورے ملک سے عمر رسیدہ ووٹروں کی 51 کہانیاں ہیں، جنہوں نے دور دراز کا سفر کرکے خراب صحت اور دوسرے چیلنجوں کے باوجود آکر ووٹ ڈالا، اس موقع پر صدر جمہوریہ اس کا اجراء کریں گے۔
بہترین انتخابی کارروائیوں کے لئے قومی ایوارڈز ضلع اور ریاستی سطح کے افسران کو مختلف پہلوؤں سے انتخابات کرانے کی ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے دیئے جائیں گے۔ان پہلوؤں میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے اقدامات ، سیکورٹی بندوبست ، انتخابی بندوبست اور ووٹروں میں آگاہی پیدا کرنے اور دور دور تک رسائی حاصل کرنے کے میدان میں ان کی کارکردگی شامل ہوگی۔
مزید پڑھیں: دہلی میں سی اے اے کے خلاف پرتشدد احتجاج: 102 افراد گرفتار
این وی ڈی 2020ء کا موضوع ہے ' مضبوط جمہوریت کے لئے انتخابی تعلیم' اس موضوع سے ایک سال طویل کارروائیوں کی ٹون سیٹ ہوتی ہے، جس میں شہریوں کی تعلیم اور انتخابی عمل میں ان کے بھروسے کی تجدید پر توجہ دی جائے گی۔