اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: بی جے پی، آج انتخابی منشور جاری کرے گی

دہلی اسمبلی الیکشن کے لیے بی جے پی جمعے کے روز انتخابی منشور جاری کرے گی۔ بی جے پی کے ریاستی دفتر میں مرکزی وزیر نتن گڈکری اور دہلی اسمبلی الیکشن کے انچارج پرکاش جاویڈکر انتخابی منشور جاری کریں گے۔

بی جے پی جاری کرے گی انتخابی منشور
بی جے پی جاری کرے گی انتخابی منشور

By

Published : Jan 31, 2020, 12:30 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:43 PM IST

ابھی تک بیانات اور تقاریر میں بی جے پی دہلی والوں کو کیا دے گی، ان سب کے بارے میں بتاتی رہی ہے۔ دہلی کے اقتدار سے دو دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے دور بی جے پی کے سامنے جہاں بھاری اکثریت سے آئی کیجریوال حکومت کو ہٹاکر اپنی حکومت بنانے کا چیلینج ہے۔

بی جے پی جاری کرے گی انتخابی منشور، دیکھیں ویڈیو

دوسرا چیلینج یہ بھی ہے کہ عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے والے وعدے اور فیصلے کیجریوال حکومت نے اپنے دور اقتدار میں کیے ہیں، اسے کیسے بی جے پی برقرار رکھے گی۔ اس انتخابی منشور میں پیش کر سکتی ہے۔

ریاستی دفتر میں انتخابی منشور جارے کرنے کے دوران پارٹی کے قومی نائب صدر شیام جاجو، مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن ، ریاستی صدر منوج تیواری اور سابق مرکزی وزیر پیوش گوئل بھی موجود رہیں گے۔

غورطلب ہے کہ انتخابی منشور میں دہلی کو بی جے پی کیسے بنانا چاہتی ہے، لوگوں کو کیا سہولیات مہیا کرانا چاہتی ہے۔ ان سب کا ذکر اس میں ہو سکتا ہے۔ ان میں جھگی والوں کے گھروں، یمنا ریور فرنٹ اور دہلی کو آلودگی سے پاک کیسے بنایا جائے، ان سب کے بھی شامل ہونے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ بی جے پی نے انتخابی منشور بنانے کے لیے عام لوگوں سے مشورہ طلب کیا تھا۔
تین جنوری کو مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے' میری دلی میرا سجھاؤ' نام سے ایک پروگرام کو لانچ کیا تھا۔ اس کے تحت عام لوگوں سے انتخابی منشور بنانے کے لیے منشورے طلب کیے تھے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details