اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کا نیم برہنہ احتجاج، پولیس نے دہلی میں داخلے سے روکا - Delhi Police stopped

نئے زرعی قوانین کے خلاف مرکزی حکومت اور کسانوں کے مابین جاری تنازعہ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کسان اپنے مطالبات کے لیے حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے پر ہیں۔ کئی دنوں سے جاری اس احتجاج کے تعلق سے مرکزی حکومت اور کسانوں کے مابین کئی میٹنگز بھی ہوئی جس کا اب تک کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔

To the semi-naked farmers who left for Delhi  Police stopped
پولیس نے کسانوں کو دہلی میں داخلے سے روکا

By

Published : Dec 6, 2020, 7:28 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے سرحد پر دھرنا اور احتجاج کر رہے کسانوں نے اپنے احتجاج کو مزید بڑھاتے ہوئے سردی کی پرواہ کئے بغیر نیم برہنہ ہوکر پریرنا استھل سینٹر 16 نوئیڈا سے کالندی کنج شاہین باغ کی جانب احتجاج کرتے ہوئے روانہ ہورہے تھے تبھی پولیس کی بھاری نفری نے انہیں وہاں جانے سے روکا اور دوبارہ انہیں پریرنا استھل واپس بھیج دیا۔

اس احتجاجی مارچ میں بڑی تعداد میں نیم برہنہ کسانوں نے حکومت سے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے تھے اور نعرے بازی کرتے ہوئے کالندی کنج شاہین باغ کی جانب سے دہلی کے لال قلعہ جانے کا فیصلہ کیا۔

پولیس نے کسانوں کو دہلی میں داخلے سے روکا

تاہم کالندی کنج اور مہا مایا فلائی اوور سے پہلے ہی کسانوں کو روک کر واپس بھیج دیا گیا۔ کسانوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے ان علاقوں میں پہلے سے ہی سیکورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہے۔

وہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ اب ہم رکنے والے نہیں ہیں حکومت سے اپنی بات منوا کر رہیں گے۔کسان مزاحمت کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسان دہلی کے سرحدی علاقوں میں جمع ہوئے تھے لیکن آج سے ان کے تیور سخت ہو گئے ہیں اور انہوں نے دہلی کی سرحد میں داخل ہو نے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں نیم برہنہ کسانوں نے فلم سٹی سیکٹر 16 اے کے سامنے پریرنا استھل سے جیسے ہی کالندی کنج شاہین باغ کا رخ کیا۔ انہیں گھیر کر وہیں واپس کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

کانگریس، بھارت بند کی حمایت کرے گی

کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے اور نئے زرعی قوانین منسوخ نہیں کیے گئے تو وہ دہلی کے تمام سرحدی راستوں کو بند کر دیں گے۔حکومت ان قوانین کو واپس لینے میں جتنی تاخیر کرے گی تحریک میں اتنی ہی شدت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details