اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: 5 سال میں 3730 لڑکیاں لاپتہ - report

دہلی تحفظ اطفال کمیشن نے گزشتہ 5 برسوں میں لاپتہ ہوئے بچوں کی رپورٹ دہلی حکومت کو سونپی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دارالحکومت دہلی میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

دہلی

By

Published : Jul 19, 2019, 12:25 AM IST

لاپتہ ہوئے زیادہ تر بچوں میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2014 سے لے کر سنہ 1017 تک 16504 لڑکیاں دہلی سے لاپتہ ہوئی ہیں جن میں سے 3730 لڑکیوں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے،جبکہ لاپتہ ہوئے لڑکوں کی تعداد 12918 ہے۔

اب تک لاپتہ ہوئے بچوں میں سے 10849 لڑکوں اور 12774 لڑکوں کو ڈھونڈ لیا گیا ہے، لیکن اب بھی 2096 لڑکے اور 3730 لڑکیاں لاپتہ ہیں۔

دہلی

دہلی حکومت کے سیکریٹری وجئے دیو کا کہنا ہے کہ' دہلی اطفال تحفظ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہوئے بچوں کو ڈھونڈنے کے لیے سبھی محکموں کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

پولیس نے لاپتہ بچوں کو ڈھونڈنے کے لیے ایک ایپ بھی بنایا ہے جس میں لاپتہ بچے کی تصویر اپلوڈ کرکے اس کی معلومات دی جاتی ہے اور پولیس کو اسے تلاش کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details