دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل کافی سست رہا۔ یہ پولنگ ہفتے کے روز ہوئی تھی۔ دہلی میں سابقہ انتخابات کے مقابلے کم ووٹنگ ہوئی تھی۔ مجموعی ووٹنگ کا تناسب الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی میں اس دفعہ 68.59 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی سخت سکیورٹی کے انتظامات
دہلی اسمبلی انتخابات میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) گول مارکیٹ میں اٹل آدرش بنگالی بالیکا اسکول میں واقع اسٹرانگ روم میں سخت سکیورٹی کے تحت رکھی گئی ہیں۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں سخت سکیورٹی کے تحت
ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی، اس سے قبل ، ڈپٹی الیکشن کمشنر سودیپ جین نے کہا تھا کہ دہلی کے انتخابات پر امن طریقے سے انجام پائے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 8:10 PM IST