اردو

urdu

ETV Bharat / state

وائناڈ سے ویلا پلی این ڈی اے کے امیدوار - راہل گاندھی

بی جے پی سربراہی والے این ڈی اے اتحاد نے کیرالا کے وائناڈ پارلیمانی حلقے سے کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی کے خلاف بھارت دھرم جن سینا کے سربراہ تشار ویلا پلی کو امیدوار بنایا ہے۔

rahul

By

Published : Apr 1, 2019, 9:27 PM IST


بی جے پی صدر امت شاہ نے ٹویٹ کرکے ویلا پلی کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔

وائناڈ سے ویلا پلی این ڈی اے کے امیدوار

انہوں نے لکھا کہ 'میں فخر کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ بھارت دھرم جن سینا کے صدر تشار ویلاپلی وائناڈ سیٹ سے قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار ہوں گے'۔

انہوں نے کہا کہ ویلاپلی پرجوش اور ہمہ جہت صلاحیت کے مالک نوجوان رہنما ہیں۔

وہ ترقی اور سماجی انصاف کے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کےساتھ این ڈی اے کیرالا میں ایک متبادل کے طور پر سامنے آئے گا۔

کانگریس نے اتوار کو کہا تھا کہ 'راہل گاندھی امیٹھی کے ساتھ ساتھ وائناڈ سیٹ سے بھی لوک سبھا انتخاب لڑیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details