اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: تین لٹیرے گرفتار، رائفل و کارتوس برآمد - گریٹر نوئیڈا کی بسرکھ پولیس

نوئیڈا میں ڈیوٹی پر مامور گارڈ سے رائفل لوٹنے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزمین کے خلاف کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو 50 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Three held for robed rifle from guard
نوئیڈا: تین لٹیرے گرفتار، رائفل و کارتوس برآمد

By

Published : Oct 10, 2020, 9:09 PM IST

گریٹر نوئیڈا کی بسرکھ پولیس نے 3 شاطر بدمعاشوں کو گرفتارکیا ہے، جنہوں نے 20 ستمبر کو صرف اپنا شوق کو پورا کرنے کےلیے ڈیوٹی پر مامور ایک گارڈ سے رائفل چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رائفل، کچھ زندہ کارتوس، ایک غیرقانونی اسلحہ اور 3 موبائل فون برآمد کئے۔

نوئیڈا: تین لٹیرے گرفتار، رائفل و کارتوس برآمد

ملزمین کی شناخت وشال، یوگیندر اور وکاس کے طور پر کی گئی جو اب پولیس تحویل میں ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یوگیندر کو اپنے دوست کے پاس اسلحہ دیکھ کر اسے بھی اسلحہ رکھنے کا شوق ہوا جس کے بعد تینو ملزمین نے ڈیوٹی پر تعینات گارڈ کے پاس سے لائسنس یافتہ رائفل اور کارتوس لوٹ لئے۔

ڈی سی پی ہریش چندر نے بتایا کہ ڈکیتی کا یہ واقعہ اپنے شوق کو پورا کرنے کےلیے انجام دیا گیا جبکہ ملزمین کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ انہوں نے ملزمین کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو 50 ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details