اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام مندر کی لڑائی لڑنے والوں کو نظرانداز کیا گیا - راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ

جیوتش اور دوارکا شارداپیٹھ کے شنکرآچاریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرسٹ کی تشکیل میں رام مندر کی لڑائی لڑنے والوں کو نظرانداز کیا گیا۔

جیوتش اور دوارکا شارداپیٹھ کے شنکرآچاریہ سوامی سروپانند سرسوتی نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے تشکیل 'ٹرسٹ' کے سلسلے میں برسراقتدار مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹرسٹ کی تشکیل میں رام مندر کی لڑائی لڑنے والوں کو نظرانداز کیا گیا ہے

By

Published : Feb 21, 2020, 6:25 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:30 AM IST

جیوتش اور دوارکا شارداپیٹھ کے شنکرآچاریہ سوامی سروپانند سرسوتی نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے تشکیل 'ٹرسٹ' کے سلسلے میں برسراقتدار مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹرسٹ کی تشکیل میں رام مندر کی لڑائی لڑنے والوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

سوامی سروپانند نے نرسنگھ پور ضلع کے جیوتیشور میں واقع منی دیپ آشرم میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ جو پانچ سو برسوں سے رام مندر کے لیے لڑائی لڑرہے تھے، جو قانونی فریق اور سماج کے نمائندے ہیں، ایسے ہندو سماج کو نظرانداز کرکے اس ٹرسٹ کی تشکیل کی گئی ہے

سوامی سروپانند نے نرسنگھ پور ضلع کے جیوتیشور میں واقع منی دیپ آشرم میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ جو پانچ سو برسوں سے رام مندر کے لیے لڑائی لڑرہے تھے، جو قانونی فریق اور سماج کے نمائندے ہیں، ایسے ہندو سماج کو نظرانداز کرکے اس ٹرسٹ کی تشکیل کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹرسٹ سے ملک کے شنکرآچاریاؤں اور دھرم آچاریاؤں کو دور رکھ کر راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے جڑے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے ٹرسٹ کی تشکیل میں سازش کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تشکیل کمیٹی کے صدر نتیہ گوپال پر فوجداری مقدمہ چل رہا ہے، ڈھانچہ گرانے میں ان کا اہم کردار تھا۔

جیوتش اور دوارکا شارداپیٹھ کے شنکرآچاریہ سوامی سروپانند سرسوتی نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے تشکیل 'ٹرسٹ' کے سلسلے میں برسراقتدار مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹرسٹ کی تشکیل میں رام مندر کی لڑائی لڑنے والوں کو نظرانداز کیا گیا ہے

وہیں جنہوں نے کار سیوکوں پر گولی چلانے کا کام کیا تھا انہیں انعام کے طور پر ٹرسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

سوامی سروپانند نے کہا کہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں جیوتیشور میں سادھو سنتوں کی ایک بڑی کانفرنس ہونے جارہی ہے، جس میں اہم فیصلے سادھو سنتوں کے غوروفکر کے بعد کیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details