اردو

urdu

ETV Bharat / state

امسال 'بھارت رتن ایوارڈ' ڈاکٹرز کو ملنا چاہیے: کیجریوال - کیجریوال

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ امسال کا 'بھارت رتن ایوارڈ' بھارتی ڈاکٹر کو ملنا چاہیے۔

arvind kejriwal
arvind kejriwal

By

Published : Jul 4, 2021, 7:55 PM IST

اروند کیجریوال نے اسٹیپ ون کی جانب سے منعقد 'ڈاکٹرز ڈے' تقریب میں حصہ لیتے ہوئے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے دوران عوام کی خدمات کرنے اور کورونا کو مات دینے کے لیے مسلسل کوششیں کرنے والے ڈاکٹرز بھارت رتن کے سچے حق دار ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

کیجریوال نے کہا کہ بھارتی ڈاکٹرز کا مطلب سبھی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ہے۔ بھارت رتن ایوارڈ سے کورونا کے دوران اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے ڈاکٹرز کو یہ سچا خراج عقیدت ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کورونا کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ورکرز کو پورے ملک کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'دہلی حکومت نے ہلاک ہونے والے ڈاکٹرز یا فرنٹ لائن ورکرس کے خاندان کو ایک ایک کروڑ روپے کی امدادی رقم دی ہے۔ یہ کوئی معاوضہ نہیں بلکہ یہ شکریہ کہنے کا ایک طریقہ ہے کہ ہم آپ کے شکر گذار ہیں۔

کیجریوال نے 'بھارتی ڈاکٹر' کو 'بھارت رتن ایوارڈ' دینے کے مطالبے کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اپیل بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: بھارت کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر، کووڈ سینٹر کی رہنمائی کررہی ہے

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ 'ملک چاہتا ہے کہ رواں برس 'بھارت رتن ایوارڈ 'بھارتی ڈاکٹر' کو دیا جائے۔ اس کا مطلب کسی مخصوص شخص سے نہیں بلکہ ملک کے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکل اسٹاف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details