نائیڈو نے ایک کتاب ’ٹی آر جی این اینگما‘کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ادارے ان معاملوں میں مداخلت کررہے ہیں جو پوری طرح سے بھارتی پارلیمنٹ اور حکومت ہند کے دائرہ اختیار میں ہیں۔
انھوں نے ان اداروں کی ایسی حرکتوں کوغیر ضروری اور بلاجواز قراردیتے ہوئے امیدظاہر کی کہ مستقبل میں یہ ادارے ان سے دوررہیں گے ۔
نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ ایک پختہ اور جمہوری نظام حکومت ہونے کی وجہ سے بھارت اپنے شہریوں کے سروکاروں کا خیال رکھنے کا اہل ہے اور اسے ایسے معاملوں میں کسی کی صلاح یا ہدایت کی ضرورت نہیں ہے ۔
نائیڈو نے کہا ہے کہ 70سال کے تجربہ کی وجہ سے ہم نے بہت سے چیلنجوں کا کامیابی کےساتھ سامنا کیاہے ۔اب ہم پہلے کے مقابلہ زیادہ متحدہیں اور اس سلسلہ میں کسی کو تشویش میں مبتلاہونے کی ضرورت نہیں ہے'۔