آرمی ہسپتال سے آج صبح جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا کہ مکھرجی کی حالت اب بھی تشویشناک ہے اور ان پر کڑی نگرانی رکھی جارہی ہے۔
آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال دہلی کینٹ کے ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ پرنب مکھرجی کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وہ مسلسل وینٹیلیٹر پر ہیں جبکہ ان کے جسم کے تمام بڑے اعضاء معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔