پارلیمانی امور کی وزارت نے آج یہاں یہ اطلاع پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے سکریٹریٹ کو دی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں یہاں گزشتہ بدھ (16 اکتوبر)کو ہونے والی کابینہ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 18 نومبر سے شروع ہو کر 13 دسمبر تک چلے گا۔
اس دوران شہریت ترمیمی بل سمیت کئی اہم بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد یہ پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوگا اور اس میں اپوزیشن اس ایشو پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرے گی۔
اس دوران معیشت میں سست روی، کسانوں کے مسائل سمیت دیگر مسائل پر بھی گرما گرم بحث کی امید ہے۔
مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پارلیمنٹ کا دوسرا سیشن ہوگا، پہلے سیشن میں حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کیا تھا۔