دارالحکومت دہلی میں موسم رفتہ رفتہ ٹھنڈ ا ہوتا جارہا ہے۔
پیر کو قومی دارالحکومت کا درجہ حرارت 20.6ڈگری سیلسیس رہا جو عام درجہ حرارت سے ایک ڈگری زیادہ ہے حالانکہ ہوا کے معیار میں ابھی بہتری درج نہیں کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 'صبح دس بجے تک ہوا کا معیار 264نمبر کے ساتھ خراب زمرے میں ہی درج کیا گیا اور نمی کی سطح صبح ساڑھے آٹھ بجے 78فیصد رہی۔'