اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی : سردی کا سو برسوں کا ریکارڈ ٹوٹا - دارالحکومت دہلی کے لوگ سردی میں مبتلا

دارالحکومت دہلی کے لوگوں کو سردی، دھند اور آلودگی کے ساتھ ساتھ تین چیزوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سال کے آخر میں، درجہ حرارت بھی مسلسل گر رہا ہے۔ دہلی کا درجہ حرارت آج صبح 4.2 ریکارڈ کیا گیا۔

دہلی: 100 سالوں میں دسمبر ماہ میں درجہ حرارت 4.2 درج
دہلی: 100 سالوں میں دسمبر ماہ میں درجہ حرارت 4.2 درج

By

Published : Dec 27, 2019, 3:09 PM IST

رواں برس کے دسمبر میں گذشتہ 100 سالوں میں سب سے زیادہ سردی پڑی ہے۔ دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت آج صبح 4.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دہلی: 100 سالوں میں دسمبر ماہ میں درجہ حرارت 4.2 درج

دہلی میں 14 دسمبر سے سردی کی لہر جاری ہے اور امکان ہے کہ 29 دسمبر تک جاری رہے گا۔ 14 دسمبر سے دہلی کا موسم سرد دن یا شدید سردی کے دن کے زمرے میں ہے۔

4.2 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا

واضح رہے کہ آج صبح دہلی کا درجہ حرارت 4.2 سینٹی گریڈ تھا۔ جو اس ماہ کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ موسمیات کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دہلی میں سردی جاری رہے گی۔

29 دسمبر سے ہواؤں کی سمت بدلے گی۔ نئے ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ، مشرقی ہوا چلے گی۔ اس دوران درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔
وہیں دہلی میں 31 دسمبر سے 2 جنوری تک ہلکی بارش اور اولے پڑنے کا بھی امکان ہے۔

آلودگی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا
دہلی میں بڑھتی سردی کے ساتھ ہی آلودگی کی سطح بھی بڑھ رہی ہے۔ آج صبح دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 363 ریکارڈ کیا گیا۔

مذید پڑھیں: 'تعلیم مستقبل کا پاسپورٹ ہے'

آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کے بارے میں آلودگی کنٹرول بورڈ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دہلی میں ہوا کی رفتار معمول ہے۔ جس کی وجہ سے ہوا میں آلودگی کے ذرات جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے دہلی-این سی آر میں آلودگی کی سطح بڑھ رہی ہے۔

رقبے کے لحاظ سے آلودگی کے اعداد و شمار

  • علی پور 326
  • اشوک وہار 372
  • آیا نگر 328
  • بوانا 372
  • متھرا روڈ 347
  • دوارکا سیکٹر 8، 380
  • دلشاد گارڈن 363
  • آئی ٹی او 357
  • جہانگیر پوری 390
  • مندر مارگ 353
  • منڈکا 393
  • نریلا 353

ABOUT THE AUTHOR

...view details