اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 47.62فیصد

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا بحران کا شکار ہوچکی ہے اور معاشی بد حالی کا شکار ہوچکی ہے۔ وبا کی وجہ سے لاک ڈاون کے باعث عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 47.62فیصد
کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 47.62فیصد

By

Published : Jun 1, 2020, 2:13 AM IST

خواہ ہندستان کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے سب سے زیادہ معاملات کی فہرست میں ساتویں مقام پر آگیا ہے اور اب متاثرین کی تعداد 1.90لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والو ں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور لوگوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 47.62پر پہنچ گئی جبکہ مرنے والوں کی شرح صرف 2.83فیصد رہی۔

سنیچر کو متاثرین کے صحت یا ہونے کی شرح 46.88فیصد رہی جبکہ مرنے والوں کی شرح 2.84فیصد رہی تھی۔ جمعہ کو متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 42.88فیصد تھی جبکہ مرنے والو ں کی شرح صرف 2.83تھی۔ اس سے پہلے متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 42.60فیصد تھی جبکہ مرنے والوں کی شرح 2.85فیصد تھی۔

’کووڈ 19انڈیا ڈاٹ او آر جی‘ کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کووڈ۔ 19کے 189094معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ آج صبح یہ تعداد 182143تھی۔ اب تک مجموعی طورپر 90056مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 5358لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ دیگر 93672مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔

جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق جرمنی میں ایک لاکھ 83ہزار اور فرانس میں ایک لاکھ 88ہزار سے زیادہ مریضوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تین دن پہلے ہی ہندستان ترکی کو پیچھے چھوڑ کر نویں مقام پر پہنچا تھا۔ آج وہ اس معاملہ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گیا۔

پوری دنیا میں کووڈ 19کے اب تک 61لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آچکے ہیں۔ ان میں 17.73لاکھ معاملے صرف امریکہ میں ہیں۔ اس کے بعدبالترتیب برازیل (4.98لاکھ)، روس (4.05لاکھ)، برطانیہ (2.76لاکھ)، اسپین (2.39لاکھ) اور اٹلی (2.32لاکھ) کا نمبر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details