كلنگا ایف سی سی ایکسیلنس ایوارڈ پیش کیے جانے کے موقع پر پرنب مکھرجی نے کہا کہ ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ کے وسیع تر پھیلاؤ کے باوجود میڈیا کا تعلیمی پہلو زیادہ تر نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا پر یہ اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سامنے آکر یہ بتائے کہ معیاری تعلیمی پروگراموں کے لیے میڈیا اور مواصلاتی آلات کا کس طرح استعمال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا دورہ اور لوگوں سے ملاقات چیلنجنگ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالمیت اور آزادی دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں اور میڈیا اور ہر شخص کے لیے اسی طرح اہم ہے۔