اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہوائی مسافروں کی تعداد جولائی میں 21 لاکھ سے زیادہ

گھریلو راستوں پر ہوائی مسافروں کی تعداد جون کے مقابلے میں معمولی اضافے کے ساتھ جولائی میں 21 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

By

Published : Aug 13, 2020, 9:52 PM IST

The number of air passengers in July exceeded 2.1 million
ہوائی مسافروں کی تعداد جولائی میں 21 لاکھ سے زیادہ

شہری ہوابازی کے ڈائرکٹوریٹ کے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں 21 لاکھ سات ہزار لوگوں نے ہوائی سفر

کیا۔ اس سال جون میں یہ اعدادوشمار 19 لاکھ 84 تھا۔ اس طرح جون کے مقابلے میں جولائی میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ بہت حوصلہ افزا نہیں ہے۔ گزشتہ برس جولائی کے مقابلے مسافروں کی تعداد میں 82.30 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

جولائی 2019 میں ایک کروڑ انیس لاکھ پانچ ہزار لوگوں نے گھریلو راستوں پر پرواز کی تھی۔

حکومت کو امید تھی کہ اس سال جولائی تک کووڈ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں ایک تہائی مسافر جہاز سے سفر کرنے لگیں گے لیکن اب تک گھریلو پرواز شعبہ اس سطح پر نہیں پہنچ سکا ہے۔

بھری سیٹوں کا تناسب (پی ایل ایف) جولائی میں زیادہ سے زیادہ ستر فیصد رہا جو کفایتی جہاز سروس اسپائس جیٹ نے حاصل کیا۔ دیگر جہاز کمپنیوں کے پی ایل ایف کی اوسط اور بھی خراب رہی۔

انڈیگو کی 60.2 فیصد، ائر ایشیا انڈیا کی 56.2 فیصد، وستارا کی 53.1 ، اسٹار ائرکی 52.3 ، گوائر کی 50.5 فیصد اور سرکاری جہاز کمپنی ائر انڈیا کی 45.5 ہی بھر سکیں۔

اسپائس جیٹ کو چھوڑ کر دیگر سبھی بڑی ائرلائنس کا پی ایل ایف جون کے مقابلے میں کم ہوگیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ ابھی ہوائی سفر کرنے سے جھجک رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details