اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سی اے ا ے مہم سے کسی پارٹی کا کوئی لینا دینا نہیں' - سی اے اے اور این آر سی کے خلاف چل رہی مہم

کانگریس کے سیینئر رہنما راج ببر نے چھترپور اسمبلی نششت سے کانگریسی امیدوار ستیش لوہیا کی حمایت میں انتخابی تشہیر کی۔ اس موقع پر راج ببر نے کہا کہ 'سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری مہم سے کسی پارٹی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔'

کانگریس کے سینئر رہنما راج ببر
کانگریس کے سینئر رہنما راج ببر

By

Published : Feb 6, 2020, 2:37 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:51 AM IST

چھترپور اسمبلی سے کانگریس امیدوار ستیش لوہیا کی حمایت میں انتخابی تشہیر کے دوران مشہور فلم اداکار و کانگریس کے سینیئر رہنما راج ببر نے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

دیکھیں ویڈیو

اپنے خطاب کے دوران راج ببر نے کہا کہ پورے ملک میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مہم چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کا کسی پارٹی سے لینا دینا نہیں ہے۔ مودی حکومت اس قانون کو ہندو۔ مسلمان بنانے میں لگی ہے۔

راج ببر نے کہا کہ پورے ملک میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مہم چل رہی ہے۔ ملک بھر کی 29 یونیورسٹیز کے طلبا بھی اس مہم میں شامل ہیں، جس میں سبھی مذاہب کے طلبا پڑھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہم کرنے والوں کو بی جے پی کے ذریعے مسلمان یا غدار بتایا جا رہا ہے۔

غورطلب ہے کہ اس انتخابی تشہیر کے دوران فلم اداکارہ امیشا پٹیل بھی شامل رہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 9:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details