جنوبی دہلی میں بدمعاشوں کے حوصلے اتنے بلند ہے کہ انہیں پولیس کا کوئی خوف نہیں ہے۔ بدمعاش جرائم کرنے کے بعد بہت آرام سے فرار بھی ہوجاتے ہیں۔ تگڑی علاقے میں جمعہ کی شام بدمعاشوں نے کپڑے کے شوروم پر حملہ کیا۔ جرائم پیشوں نے دکاندار کے کپڑے مفت دینے سے انکار کرنے پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے۔ فی الحال دہلی پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
جنوبی دہلی کے تگڑی علاقے میں بدمعاشوں نے جمعہ کی شام ساڑھے سات بجے کے قریب کپڑوں کے ایک شوروم پر حملہ کیا۔ دکاندار کے مطابق موٹرسائیکل سے تین افراد آئے۔ بدمعاشوں نے اپنے ساتھیوں کو کپڑے مفت میں دینے کو کہا جس کی دکاندار نے مخالفت کی۔