دہلی کے وزیرصحت ستیندر جین نے دہلی میں بڑھتے ہوئے ڈینگو کے تعلق سے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں کے مقابلے میں امسال ستمبر میں ڈینگو کے سب سے کم معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے لئے دہلی حکومت کی 10 ہفتے 10 بجے 10 منٹ مہم کارگر ثابت ہوئی ہے۔
جین نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ 20 ستمبر تک دہلی میں 87 کیسز پائے گئے ہیں جبکہ پچھلے سالوں میں ستمبر کے مہینے کے دوران ڈینگو کے 2020 میں 188 معاملات، 2019 میں 190 ، 2018 میں 374 کیسز ، 2017 میں 1103 کیسز، 2016 میں 1300 اور 2015 میں 6775 کیسز پائے گئے تھے۔
وزیر صحت نے کہا کہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں ڈینگو کے معاملات میں اضافہ ہوتا ہے تو دہلی حکومت ڈینگو سے بچنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ حکام گھر گھر جا کر ڈینگو کی جانچ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیجریوال کی مقبولیت سے خوفزدہ بی جے پی ای ڈی کا استعمال کر رہی ہے