پرینکا گاندھی نے کہا کہ 'حکومت کو معاشی مندی کے لیے کشش ثقل (گریوِٹی)، حساب اور 'اولا۔اوبر' جیسی باتیں کرنے کے بجائے اس میں اصلاح کرنے لیے ٹھوس قدم اٹھانے چاہئیں۔ معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے گہری نظر سے کام کرنا چاہیے۔ جیسے ایک کرکٹ کھلاڑی کیچ لپکنے کے لیے آخر تک گیند پر نظر رکھتا ہے۔'
مودی حکومت کو پرینکا کی نصیحت - اولا۔اوبر
معاشی کساد بازاری کے سلسلے میں حکومت پر مسلسل تنقید کرنے والی کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ 'اِدھر اُدھر کی باتیں کرنے کے بجائے مودی حکومت کو معاشی اصلاحات کے لیے سچے جذبے سے کام کرنا چاہیے۔'
فائل فوٹو
کانگریس کی رہنما نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’صحیح کیچ پکڑنے کے لیے آخر تک گیند پر نظر اور کھیل کا سچا جذبہ ہونا ضروری ہے۔ ورنہ آپ پوری غلطی کشش ثقل،حساب، اولا۔اوبر اور اِدھراُدھر کی باتوں پر مڑھتے رہیں گے‘۔
انہوں نے طنز کستے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’بھارتی معیشت کے لیے عوامی مفاد میں جاری۔'
Last Updated : Sep 30, 2019, 1:00 PM IST