اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دارالعلوم دیوبند کو بدنام کرنے والے بے وقوف' - ندوۃ العلماء

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر خود کش حملے کے بعد بی جے پی کے رہنماوں کے ذریعے دارالعلوم دیوبند اور مدرسہ مظاہرالعلوم کو بد نام کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

maulana saeed ur rahman azmi

By

Published : Mar 3, 2019, 7:14 PM IST


اس سلسلے میں ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم مولانا سعیدالرحمان اعظمی نے کہا کہ 'جو لوگ مدرسوں کو بد نام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان میں عقل کی کمی ہے اور وہ بے وقوف ہیں'۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'اگر انہیں کچھ جاننا ہے تو وہ ہمارے پاس آئیں، مدرسوں میں جا کر دیکھیں اور حقیقت کا ادراک کریں'۔

دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد ایک پروگرام میں دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم سعید الرحمان اعظمی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مدرسوں کو بدنام کرنے کی سیاسی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'انگریز بھی ایسا نہیں کرتے تھے، وہ بھی کچھ عقل کا استعمال کرتے تھے لیکن یہ لوگ بے عقل ہیں۔ سیاست کرنا ہو تو عقل کا استعمال کریں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'کئی سیاسی رہنما گذشتہ پانچ برسوں سے جھوٹ بول رہے ہیں اور جھوٹے منصوبے بنا رہے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details