دراصل انوراگ ٹھاکر نے آج یہاں نامہ نگاروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کورونا وائرس کے پھیلنے کا پتہ لگتے ہی بھارت نے فورا اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالنے کے لئے ہوائی جہاز بھیجے اور انہیں وہاں سے محفوظ باہر نکالا۔'
انہوں نے کہا کہ 'بھارت الیکٹرونک کا سامان اور دواؤں کے لئے کچے مال کے لئے چین پر انحصار کرتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'کرونا وائرس سے ملک کے کچھ شعبوں پر یقینی طور سے اثر پڑا ہے۔ ایسے میں اس وائرس کو پھیلنے سے روکنا ضروری ہے۔ بھارت نے اس معاملے میں متعدد اقدامات کئے ہیں۔'