آر جے ڈی کے چیف وہپ سبودھ کمار نے وزیر صحت منگل پانڈے کے کوارٹر کے اطراف شراب ملنے کی بات کہی۔
اس بات پر حکمراں جماعت کے اراکین چراغ پا ہوگئے اور بہت دیر تک ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوتی رہی۔
آر جے ڈی کے چیف وہپ سبودھ کمار نے وزیر صحت منگل پانڈے کے کوارٹر کے اطراف شراب ملنے کی بات کہی۔
اس بات پر حکمراں جماعت کے اراکین چراغ پا ہوگئے اور بہت دیر تک ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوتی رہی۔
وزیر صحت نے ثبوت مانگا اور کہا کہ اگر ان کو اس بات کا علم تھا تو حکومت نے جو ٹال فری نمبر جاری کیا ہے، اس پر خبر کیوں نہیں کی گئی، بغیر ثبوت کے کسی پر الزام لگانا مناسب نہیں ہے لہذا اس بات کے لیے ان کو معافی مانگنا چاہیے۔
محکمہ اطلاعات و نشریات کے وزیر نیرج کمار نے کہا کہ حزب اختلاف کو شراب پر پابندی کی مخالفت کرنے سے پہلے کئی بار سوچ لینا چاہیے کہ لالوپر ساد یادو نے جب گاندھی میدان میں میں وزیراعلیٰ نتیش کمار سے شراب پر پابندی کے معاملے پر ہاتھ ملایا تھا اور اس کی حمایت کی تھی۔