اردو

urdu

ETV Bharat / state

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کا 720واں عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کا 720واں عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ جس میں ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں زائرین عرس میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔ The 720th anniversary of Dargah Hazrat Nizamuddin Auliya was celebrated with devotion

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 5:16 PM IST

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کا 720واں عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا
درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کا 720واں عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا

نئی دہلی:محبوب الہٰی حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر 720واں عرس گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ اس دوران عرس مبارک میں ملک و بیرون ملک سے آئے زائرین عقیدت کے پھول نچھاور کرکے اپنی منت مرادوں کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ رواں برس حضرت نظام الدین اولیاء کا 720ویں عرس کا آغاز تزک و احتشام کے ساتھ شروع ہوا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں زائرین بھی عرس میں شرکت کرنے پہنچے ہیں۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی منتظمہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور سجادہ نشین سید کاشف علی نظامی سے بات کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ عرس کے دوران تمام تر انتظامات کمیٹی کی جانب سے کیے گئے ہیں۔ عرس کے دوران رات بھر قوالی کی محفل سجائی جائیں گی اور صبح وشام غرباء و مساکین میں لنگر تقسیم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:

Hazrat Nizamuddin Aulia Dargah Urs درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے عرس کا آغاز

رواں برس وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے محبوب الہٰی کے 720ویں عرس کے لیے مبارکباد پیش کی تھی وہیں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جانب سے حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر چادر پیش کی گئی ہے۔ سید کاشف علی نظامی نے بتایا کہ رواں برس پاکستانی زایرین نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء پر حاضری دی اور محبوب الہی کے مزار پر اپنی عقیدت کی چادر چڑھائی، پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے ملی اطلاعات کے مطابق 130 افراد پر مشتمل پاکستانی زائرین کے وفد نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتی عملی کے ہمراہ نئی دہلی میں حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار پر حاضری دی اور گل پوشی کر عقیدت کی چادر چڑھائی۔

حضرت نظام الدین اولیاء کے 720ویں عرس مبارک کے موقع پر شرکت کے لیے زائرین کا درگاہ کمیٹی کے ارکان نے استقبال کیا، مزار پر چادر چڑھانے کے بعد کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔ چشتیہ سلسلہ کے چودھویں صدی کے صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیاء کا عرس ہر سال روایتی طور پر پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اس موقع پر مختلف ممالک سے عقیدت مند شرکت کرنے آتے ہیں پاکستانی زائرین 1974 کے بھارت پاکستان کے پروٹوکول کے تحت سالانہ عرس میں شریک ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details