اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیرا پنتھ پروفیشنل فورم کا پروگرام 'خوشحالی سب کے لیے' اختتام پذیر - etv bharat urdu

تیراپنتھ پروفیشنل فورم کا پروگرام 'خوشحالی سب کے لیے' آج اختتام پذیر ہوا۔ اس پروگرام کو منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کو پروفیشنل دنیا میں اپنا مقام بنانے کا مواقع فراہم کرنا ہے۔

تیرا پنتھ پروفیشنل فورم کا پروگرام 'خوشحالی سب کے لیے' اختتام پذیر
تیرا پنتھ پروفیشنل فورم کا پروگرام 'خوشحالی سب کے لیے' اختتام پذیر

By

Published : Oct 4, 2021, 6:07 PM IST

دارالحکومت دہلی میں تیراپنتھ پروفیشنل فورم کا پروگرام "خوشحالی سب کے لیے'' آج اختتام پذیر ہوا۔ دہلی حکومت کے وزیر صحت ستیندر جین نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی پی ایف کا یہ قابل ستائش اقدام ہے۔ اس سے نوجوانوں کو تحریک اور ترغیب دونوں حاصل ہوگی، پروفیشنل دنیا میں انہیں اپنا مقام بنانے کا موقع ملے گا۔

تیرا پنتھ پروفیشنل فورم کا پروگرام 'خوشحالی سب کے لیے' اختتام پذیر

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کام صرف یہیں تک محدود نہیں ہے بلکہ دیگر عوامی اور فلاحی کاموں میں بھی ٹی پی ایف بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

تیرا پنتھ پروفیشنل فورم کا پروگرام 'خوشحالی سب کے لیے' اختتام پذیر

ٹی پی ایف کے نائب صدر ڈاکٹر کمل جین سیٹھیا نے کہا کہ تیراپنتھ پروفیشنل فورم (ٹی پی ایف) ایک تنظیم ہے، جو پیشہ ورانہ طور پر اہل افراد پر مشتمل ہے اور جو معاشرے میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ ٹی پی ایف کا خیال ہے کہ معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لیے اہل افراد کی مہارت ، علم اور وسائل کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ ایڈوکیٹس، ڈاکٹرز، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، کمپنی سیکریٹریز ایم بی اے ، ایم سی اے، انجینئرز، سول سرونٹس، پی ایچ ڈی اور پروفیسرز جیسے پیشہ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد تیراپنتھ سماج سے منسلک ہیں۔


کے ایل جے گروپ کے چیئرمین کے ایل جین پٹواری، ایج ایف سی ایل گروپ کے چئیرمین، پولی میڈیکیور لمیٹڈ منیجنگ ڈائریکٹر ہمانشو بید نے بھی اپنے اپنے خیالات پیش کئے۔

مزید پڑھیں:24 گھنٹے پانی کی فراہمی کے لیے فنڈ کی کمی نہیں ہونے دیں گے: ستیندر جین


اس پروگرام میں ے ایم ٹی ایس انرجائزر ، راؤنڈ رابن نیٹ ورکنگ ، اسکیوینجر ہنٹ جیسے مختلف سرگرمیاں وغیرہ پیشہ ور افراد کے اندر نیٹ ورکنگ کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لیے منعقد کی گئیں۔اس میگا ایونٹ میں 300 سے زائد پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔ جن میں آئی اے ایس، آئی آر ایس اور آئی ایف ایس افسران جیسے کئی بیورو کریٹس نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details