گارگی کالج کی طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ معاملے میں 10 ملزمین گرفتار کیے گئے۔ غورطلب ہے کہ گزشتہ چھ فروری کو گارگی کالج مین فیسٹیول کے دوران باہر سے آئے لوگوں نے کالج کی لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کی تھی، اسی معاملے میں کالج انتظامیہ کی شکایت پر پولیس نے جنوبی دہلی کے حوض خاص تھانے میں 452،354،509،34 آئی پی سی کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا۔
اب اس معاملے میں 10 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ معاملے کی جانچ کے لیے 11 ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
ڈی سی پی ساؤتھ اتل کمار ٹھاکر نے بتایا کہ گارگی کالج انتطامیہ کی شکایت پر معاملہ درج کرنے کے بعد پولیس نے 11 ٹیم بنائی تھی، جو اس معاملے کی جانچ کر رہی تھی۔
گارگی کالج معاملہ: 10 ملزمین گرفتار پولیس ٹیم نے کالج احاطے سے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی بناء پر ملزمین کی شناخت کا کام شروع کیا۔ ان فوٹیج اور موبائل سرویلانس کی مدد سے منگل رات اور بدھ وار کو پولیس ٹیم نے الگ۔ الگ جگہوں سے 10 ملزمین کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمین سی سی ٹی وی میں واردات والی رات جبراً کالج میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی سبھی ملزمین کی شناخت طلبہ سے کروانے کے بعد پولیس ان سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ دہلی یونیورسٹی کے گارگی کالج مین منعقدہ تین روزہ کالج سالانہ فیسٹ کو چھ فروری کو آخری دن تھا، اس دوران ہوئے واقعے کے بارے میں طلبہ کے ذریعے کالج انتطامیہ کو یہ بتایا گیا تھا کہ فیسٹیول کے دوران باہر سے آئے لوگوں نے چھیڑ چھاڑ کے واقعے کو انجام دیا ہے، جس کے بعد کالج انتظامیہ نے پولیس کو اس متعلق نے پولیس کو اس متعلق شکایت دی تھی، جس کے بعد پولیس معاملہ درج کر ملزمین کی گرفتاری کی ہے۔