قومی دارالحکومت دہلی میں درجۂ حرارت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے. گزشتہ دو دنوں میں کہرا اور دھند کے ساتھ درجۂ حرارت میں کافی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق دہلی میں گزشتہ دو دنوں میں 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا.
اتوار یعنی آج بھی درجۂ حرارت کم سے کم 10 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے. حالانکہ محکمۂ موسمیات نے ہفتہ کو ہلکی بارش کا اندازہ ظاہر کیا تھا.
واضح رہے کہ دیوالی کے بعد سے دہلی میں دھند جاری ہے۔