نئی دہلی: پروفیسر ریہکالو کرسٹین کی سربراہی والی بین الاقوامی ٹیم جس میں جرمنی کی اپلائیڈ سائنسز،ارفرٹ یونیورسٹی کے نو طلبا بھی شامل ہیں، انھوں نے پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اس ٹیم کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دوران قیام علمی اور فیلڈ تحقیقات سے متعلق بات چیت ہوئی۔جرمنی کی یہ ٹیم 20 فروری تا دو مارچ 2023 کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ سوشل ورک کے ساتھ علمی ایکسچینج پروگرام کے حصے کے طورپر دس روز کا دورہ کررہی ہے۔ صدر شعبہ سوشل ورک پروفیسر نیلم سکھرامنی نے اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرا م کے موضوع اور دودہائیوں پر محیط دونوں تعلیمی اداروں کے درمیان رشتے اور تعلق پر ایک وضاحتی پرزینٹیشن دیا۔انہوں نے شیخ الجامعہ کے سامنے بین الاقوامی ٹیم کے جاری دس روزہ دورے کا پروگرام بھی پیش کیا۔
Germany Delegation Visits Jamia جرمنی کی اپلائیڈ سائنسز یونیورسٹی کی ٹیم کا جامعہ دورہ - University of Erfurt Germany
جرمنی کی اپلائیڈ سائنسز یونیورسٹی کی ٹیم جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دس روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جامعہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر سے ملاقات کی۔ Jamia Millia Islamia
یہ بھی پڑھیں : All India Vedik Seminar جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تین روزہ آل انڈیا ویدک سیمینار کا انعقاد
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسر پروفیسر نجمہ اختر نے ٹیم کا خیر مقدم کیا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی توقعات کے متعلق بھی بات کی۔انھوں نے اس دورے کو یادگار بنانے کے سلسلے میں بھی ان سے بات کی۔ان کا مشورہ تھا کہ یہ ٹیم اپنے دوران قیام یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات میں بھی جائیں اور دیگر اداروں میں جائیں۔ اس دورے کو شعبہ سوشل ورک، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی رکن پروفیسر اشنوی کمار سنگھ اور ڈاکٹر لہمنگاوی گاٹے کوآرڈی نیٹ کررہے ہیں۔ بچوں کے تحفظ، اشتمالی تعلیم،صنف اساس تشدد، بے خانمائیگی، جلی تشدد، دیہی روزگار و معیشت جیسے موضوعات بین الاقوامی ٹیم کے لیے پروگرام کے حصے کے طور پر رکھے گئے جہاں وہ ان سے روبرو ہوں گے۔ٹیم دیہی حقائق سے بھی روبرو ہوگی۔پروگرام سے شرکا کو ہندوستان کے سوشل ورک کے پریکٹس کو سمجھنے میں مدد ملے گی نیز خرد،میزو اور میکرو سطح پر مختلف اور متنوع کاروائیوں کا بھی علم ہوسکے گا۔