وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کی طرف سے ایک بیان جاری کر کے آج بتایا گیا کہ اب تک سویم پربھا کے یہ چینل صرف دوردرشن کے ڈی ٹی ایچ پر، ڈش ٹی وی اور جیو ٹی وی ایپ ہی پر دستیاب تھے۔ ایئرٹیل اور ٹاٹا اسکائے پر ان چینلز کی نشریات ہونے سے اب پورے ملک کے طلبا اپنے سروس پرووائیڈر سے ان چینلز کو دکھانے کی درخواست کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے طلبا کو فاضل پیسے بھی نہیں دینے ہوں گے۔
اس سے اب پورے ملک کے طلبا کورونا وائرس کووڈ ۔ 19کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاون کے مشکل حالات میں بھی گھر بیٹھے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔
ایئرٹیل پر یہ چینل 437، 438 اور 439 پر آئیں گے، وہیں ٹاٹا اسکائے پر یہ 756 نمبر پر آئیں گے، ویڈیو کون پر طلبا یہ چینل 475, 476 اور 477 پر دیکھ سکتے ہیں اور ڈش ٹی وی پر یہ چینل 946, 947 اور 950 پر دستیاب ہوں گے۔
ڈی ٹی ایچ کے علاو طلبا این آئی او ایس کے یوٹیوب چینل پر بھی نصاب پر مبنی تعلیمی پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔
ٹاٹا اسکائے اور ایئرٹیل پر 'سویم پربھا چینل' کی نشریات ہوں گی اس کے علاوہ وبا کے اس بحران کے دوران طلبا کی تعلیم کو آسان بنانے کے لئے این آئی او ایس نے سویم پربھا ڈی ٹی ایچ کے چینل پانینی (27)، شاردا (28) اور کشور منچ (31) کے ذریعہ کیندریہ ودیالیہ آرگنائزیشن، نوودے ودیا لیہ سمیتی، سی بی ایس ای اور این سی ای آر ٹی کے ساتھ اسکائپ کے ذریعہ سیشن کے لائیو نشریات کی سہولت بھی دستیاب کرائی ہے۔ اس کے ذریعہ مضامین کے ماہر سویم پربھا کی لائیو نشریات پر اسکائپ کے ذریعہ اپنے گھر سے جڑ سکتے ہیں۔