اردو

urdu

ETV Bharat / state

طالبان سے دنیا میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ: مودی - وزیراعظم نریندر مودی

بھارت نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو مسلط کی گئی حکومت قرار دیا ہے اوراس سے دنیا میں دہشت گردی، بنیاد پرستی، عدم استحکام کا خطرہ اور ان کے ملک میں معاشی بحران بڑھنے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممالک کو افغانستان کے معصوم لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی۔

طالبان سے دنیا میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ: مودی
طالبان سے دنیا میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ: مودی

By

Published : Sep 17, 2021, 9:58 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہائبرڈ موڈ میں منعقد ہونے والی 21 ویں چوٹی کانفرنس کے تحت افغانسان پروقت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سی ایس ٹی او آؤٹ ریچ سمٹ سے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر دوشنبے میں موجود تھے۔مسٹرمودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں حالیہ پیش رفت کا سب سے زیادہ اثرہندوستان جیسے پڑوسی ممالک پرہوگا۔ اس لیے اس مسئلے پرعلاقائی توجہ اور تعاون ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منوج سنہا نے وزیر اعظم کو یوم پیدائش پر مبارکباد دی

انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں ہمیں چارنکات پر توجہ مرکوز کرنے ہو گی ۔ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ افغانستان میں حکومت کی تبدیلی، بغیر کسی رضامندی یا معاہدے کے ہوئی ہے۔ دوسرا مسٔلہ یہ ہے کہ اگر افغانستان میں عدم استحکام اور بنیاد پرستی جاری رہی تو یہ پوری دنیا میں دہشت گردی اور انتہا پسند نظریات کوفروغ ملے گا۔ دوسرے شدت پسند گروہوں کو تشدد کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کی ترغیب مل سکتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details