جمعرات کو دیر شام طاہر حسین کو کرائم برانچ کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد کرائم برانچ کے سن لائٹ کالونی کی ٹیم کے ذریعے انہیں سن لائٹ کالونی آفس لایا گیا تھا جہاں انہیں 24 گھنٹے رکھا گیا تھا۔ ان سے مختلف نکات پر پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کی پولیس ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔
دہلی تشدد: طاہر حسین کو سات دنوں کی پولیس حراست
طاہر حسین کی گرفتاری کے بعد انہیں کورٹ میں پیش کرنے کے لیے لے جایا گیا جہاں کورٹ نے انہیں سات دنوں کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔
دہلی تشدد: طاہر حسین کو 7 دنوں کی پولیس ریمانڈ میں بھیجا گیا
طاہر حسین کی فیکٹری سے تشدد میں استعمال ہونے والے سامان کو لے کر ان کی گرفتار ہوئی ہے۔ وہیں طاہر حسین کے گھر سے اینٹ، پتھر، ایسیڈ اور پیٹرول بم برآمد کیے گئے تھے، جس کے بعد پولیس نے طاہر حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔