اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارتی شہری لیبیا چھوڑدیں: وزیرخارجہ

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں بگڑتے حالات کے پیش نظر بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں 500 سے زائد بھارتیوں کو جلد از جلد لیبیا چھوڑنے کی صلاح دی ہے۔

By

Published : Apr 20, 2019, 8:45 AM IST

Updated : Apr 20, 2019, 9:20 AM IST

وزیرخارجہ

لیبا میں جاری سیاسی بحران، بڑی مقدار میں لوگوں کے انخلاء اور ملک چھوڑنے پر پابندی کے پیش نظر وزیر خارجہ سشما سوراج نے وہاں پھنسے متعدد لوگوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی صلاح دی ہے۔

انھوں نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں لکھا ہے کہ'لیبیا سے بھارتی شہریوں کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے، اور وہاں سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس کے باوجود تریپولی میں 500 سے زائد بھارتی پھنسے ہوئے ہیں'۔

وزیر خارجہ کا ٹوئٹ

انھوں نے مزید کہا 'طرابلس (لیبیا کے دارالحکومت) میں حالات بہت تیزی کے ساتھ بدتر ہوتے جارہے ہیں۔فی الحال پرواز کی سہولیات معطل نھیں ہوئی ہے لہذا تمام لوگ اپنے رشتہ داروں اور متعلقہ لوگوں سے کہیں کہ وہ جلد سے جلد تریپولی چھوڑ دیں ورنہ بعد میں ہم انکو وہاں سے نھیں نکال سکیں گے'۔

وزیر خارجہ کا ٹوئٹ

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھارت نے وہاں پر پھنسے لوگوں کے لیے ایک ہیلپ لائین نمبر جاری کیا تھا۔

سنہ 2011 میں معمر القذافی کے اقتدار کا تختہ پلٹنے کے بعد وہاں پر سیاسی بحران جاری ہے۔

Last Updated : Apr 20, 2019, 9:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details