مودی نے دہلی سے ويڈیو کانفرسنگ کے ذریعے کیرالہ کے کوچی میں منعقد ’منورما نیوز کانکلیو -2019‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’کئی برسوں سے کلچر بن گیا تھا کہ نوجوانوں کو ان کے سرنیم اور پہچان کی بنیاد پر مواقع ملتے تھے۔
' نئے بھارت میں ’سرنیم ‘ معنی نہیں رکھتا' کامیابی اس بات پر منحصر تھی کہ آپ بڑے شہر، بڑے ادارے یا بڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں یا نہیں۔ یہ سب معنی رکھتا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ' یہ نیا بھارت ہے جہاں نوجوانوں کا سرنیم معنی نہیں رکھتا بلکہ اپنا نام بنانے کی صلاحیت معنی رکھتی ہے ۔ نئے بھارت میں چیزیں بہتر ی کے لئے تبدیل ہو رہی ہیں۔ یہ نیا بھارت ہے یہاں بدعنوانی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہمیں ہر بات پر متفق ہونے کی ضرورت نہیں ہے، زندگی میں اتنی تہذیب ہونی چاہئے کہ مختلف نظریات کے لوگ ایک دوسرے کے خیالات کو سن سکیں ۔ مختلف نظریات کے باوجود معاشرے میں مسلسل گفت و شنید ہوتی رہنی چاہئے۔'