اردو

urdu

ETV Bharat / state

توہین عدالت کیس: پرشانت بھوشن پر ایک روپے کا جرمانہ

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے معاملے میں پرشانت بھوشن پر ایک روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے، 15 ستمبر تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

آج سپریم کورٹ پرشانت بھوشن کو سزا سنائیں گی
آج سپریم کورٹ پرشانت بھوشن کو سزا سنائیں گی

By

Published : Aug 31, 2020, 11:46 AM IST

Updated : Aug 31, 2020, 1:59 PM IST

جسٹس ارون مشرا کی بینچ نے آج پرشانت بھوشن توہین عدالت معاملے پر یہ حکم سنایا۔

پرشانت بھوشن پر ایک روپیہ کا جرمانہ لگایا گیا ہے جس کی ادائیگی 15 ستمبر تک کرنی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر پرشانت بھوشن تین سال تک وکالت نہیں کر سکیں گے اور تین ماہ کی سزا ہوگی۔

وکیل، عدلیہ کے خلاف ٹویٹ کرنے کے لیے قصوروار ٹھہرائے گئے تھے۔

جسٹس مشرا، بی آر گوئی اور کرشن مراری کی بینچ نے 25 اگست کو پرشانت بھوشن کے اپنے ٹویٹس کے لیے معافی مانگنے سے منع کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

بینچ نے پرشانت بھوشن کے ٹویٹ کے لیے معافی مانگنے سے منع کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'معافی مانگنے میں کیا غلط ہے؟ کیا یہ لفظ اتنا خراب ہے؟

سماعت کے دوران بینچ نے پرشانت بھوشن کو ٹویٹ پر افسوس ظاہر نہ کرنے کے لیے اپنے مؤقف پر غور کرنے کے لیے 30 منٹ کا وقت بھی دیا تھا۔

Last Updated : Aug 31, 2020, 1:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details