اردو

urdu

ETV Bharat / state

’سی بی آئی تحقیقات کے لیے ریاستی حکومت کی رضامندی ضروری‘

سپریم کورٹ نے اپنے ایک تازہ فیصلہ میں کہا کہ ’سی بی آئی کو تحقیقات کےلیے متعلقہ ریاستی حکومت سے اجازت لینا ضروری ہے اور بغیر ریاستی حکومت کی رضامندی سے کسی بھی قسم کی کوئی تفتیش نہیں کی جانی چاہئے۔

Supreme Court says state consent must for CBI probe, Centre cannot extend jurisdiction
’سی بی آئی تحقیقات کےلیے ریاستی حکومت کی رضامندی ضروری‘

By

Published : Nov 19, 2020, 3:59 PM IST

سپریم کورٹ نے کہا کہ ’قانون کے مطابق سی بی آئی تحقیقات کےلیے ریاستی حکومت کی رضامند ضروری ہے جبکہ مرکزی حکومت بھی ریاست کی مرضی کے بغیر سی بی آئی کے دائرہ اختیار میں توسیع نہیں کرسکتی۔

سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ اپوزیشن کی زیرقیادت ریاستوں جیسے راجستھان، بنگال، جھارکھنڈ، کیرالا، مہاراشٹرا، چھتیس گڑھ، پنجاب اور میزورم کےلیے بڑی راحت ثابت ہوگا۔

اگرچہ کہ سیکشن 5 کے تحت مرکزی حکومت کو ڈی ایس پی ای (سی بی آئی) ممبرز کے اختیارات کو ریاست میں بڑھانے کی اجازت حاصل ہے وہیں ڈی ایس پی ای ایکٹ کے سیکشن 6 کے تحت توسیع کےلیے ریاست کی رضامندی کو ضروری قرار دیا گیا۔

اعلیٰ عدالت نے اپنے فیصلہ میں مزید کہا کہ یہ دفعات آئین کے وفاقی کردار کے عین مطابق ہیں جو آئین کے بنیادی ڈھانچہ میں سے ایک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details