اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیلوں میں بھیڑ کم کرنے سے متعلق عرضی کی سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے کووڈ۔ 19 وبا کے پس منظر میں جیلوں میں قیدیوں کی بھیڑ کم کرنے کی ہدایت سے متعلق عرضی کی سماعت سے جمعہ کو انکار کردیا۔

سپریم کورٹ کا انکار
سپریم کورٹ کا انکار

By

Published : Jun 6, 2020, 12:55 AM IST

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے عرضی گزار کو متعلقہ ہائی کورٹوں کے سامنے اپنی فریاد لے جانے کی ہدایت دی اور عرضی کا تصفیہ کردیا۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، احمد آباد کے سابق ڈین جگدیپ ایس چھوکر کی جانب سے معروف وکیل پرشانت بھوشن نے جرح کرتے ہوئے جیلوں میں بھیڑ کم کرنے کے ردعمل سے متعلق اسٹیٹس رپورٹ ریاستوں سے منگوانے کی عدالت سے درخواست کی۔

لیکن بنچ نے ان کی دلیلوں پر خصوصی توجہ نہیں دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 23 مارچ کو جسٹس بوبڈے ، جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے کورونا کے پیش نظر جیلوں میں بھیڑ کم کرنے سے متعلق از خود نوٹس لیا تھا اور ریاستی حکومتوں سے اعلی افسران کی کمیٹی تشکیل دینے کے لئے کہا تھا، جسے سات سال سے کم سزا والے معاملوں میں عبوری ضمانت یا پیرول کا تعین کرنا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details