سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ہم اس خوف و ہراس سے نمٹنے کے لیے مشاورت فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ 22 لاکھ 88 ہزار افراد کو کھانا مہیا کیا جارہا ہے، یہ ضرورت مند، تارکین وطن اور مزدور ہیں، انہیں خیموں میں رکھا گیا ہے۔
کورونا وائرس: سپریم کورٹ کی مرکزی حکومت کو ہدایت
سپریم کورٹ نے مرکز سے کورونا وائرس سے متعلق 24 گھنٹے میں پورٹل اور ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔
کورونا وائرس: سپریم کورٹ کی مرکزی کو ہدایت
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایڈوکیٹ اے اے شریواستو کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کے درمیان تارکین وطن مزدوروں کو کھانا اوررہنے کے انتظامات کیے جائیں۔