اردو

urdu

ETV Bharat / state

عدالت کا بیرون ممالک میں موجود بھارتی شہریوں کو مشورہ - بھارتی شہریوں کو مشورہ

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے بیرون ممالک میں موجود بھارتی شہریوں کو پیرکو مشورہ دیا ہے کہ 'جو جہاں ہے وہیں رہیں۔'

supreme court
supreme court

By

Published : Apr 13, 2020, 8:35 PM IST

عدالت نے بیرون ممالک میں پھنسے بھارتی شہریوں کو ملک واپس لانے پر مرکزی حکومت کے ذریعہ عائد کردہ پابندیوں میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا۔

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس ایم ایم شانتا ناگودر کی بینچ نے بیرون ممالک میں رکنے والے بھارتی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 'جو جہاں ہیں وہیں رہیں۔'

عدالت نے کہا کہ 'انہیں ابھی واپس لانا ممکن نہیں ہوگا۔ عدالت نے سات عرضیوں پر مشترکہ طور پر سماعت کی جس میں برطانیہ، امریکہ، ایران اور دیگر خلیجی ممالک میں پڑھنے والے، کام کرنے والے، مزدوروں، ماہی گیروں اور بھارتی شہریوں کو وہاں سے نکالنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس دوران سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے یہ بھی کہا کہ 'اس بحران کے دوران لوگوں کو بھارت واپس لانا ناممکن ہے اور انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے پہلے سے دائر حلف نامہ میں اس رخ کا اعادہ کیا ہے۔

مسٹر مہتا نے کہا کہ 'پوری دنیا میں لوگوں کو ویزا ایکسٹینشن مل رہا ہے۔ ہمارے حلف نامے میں میں نے واضح طور سے ذکر کیا ہے کہ یہ ابھی ممکن نہیں ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details