نئی دہلی:اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) کے ایک وفد نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر سے بنگلور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ایس آئی او کے قومی سکریٹری کدیور نہال اور ایس آئی او کرناٹک کے سابق ریاستی سکریٹری عاصم جواد شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے عدلیہ کی طرف سے انہیں راحت دینے، نفرت اور غلط خبروں کے خلاف ان کی لڑائی Fight Against Fake News میں تعاون کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بھارتی سماج کی موجودہ حالت، سوشل میڈیا کے اثر و رسوخ اور ان پلیٹ فارمز پر طلباء کے کردار پر وسیع بحث کی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد گزشتہ دنوں محمد زبیر تہاڑ جیل سے باہر آئے ہیں۔ محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 27 جون کو ٹویٹ کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد زبیر کے خلاف اتر پردیش میں کئی ایف آئی آر درج کئے گئے، جن میں سے دو ہاتھرس میں جبکہ ایک ایک سیتا پور، لکھیم پور کھیری، مظفر نگر، غازی آباد اور چندولی میں درج ہیں۔ SIO Meeting with Muhammad Zubair