اردو

urdu

ETV Bharat / state

'روس سے دفاعی تعاون کو مستحکم کریں گے' - وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے۔

راج ناتھ

By

Published : Nov 6, 2019, 11:45 PM IST

راج ناتھ سنگھ نے ٹوئیٹ کرکے کہا ، ’’روس کے ساتھ ہماری شراکت سے میک ان انڈیا اقدام کو فروغ ملے گا۔ وزیر دفاع شوگو نے ڈیفنس ایکسپو انڈیا 2020 کے لئے اپنی حمایت کی ہے۔ میں کلاشنکوف مشترکہ صنعت کی ابتدائی کام کی حمایت کرنے کے روس کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ‘‘

انہوں نے کہا ،’’آج ماسکو میں روسی وزیر دفاع ، جنرل سیرگئی شوئیگو سے میٹنگ کی ۔ روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے۔ ‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details