یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب بازار اضافے میں بند ہوا۔ بی ایس ای کا سینسیکس 622.44 پوائنٹس یعنی 2.06 فیصد چڑھ کر 30,818.61 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 187.45 پوائنٹس یعنی 2.11 فیصد کے اضافے میں 9,066.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں سے موصول مثبت اشارات کی بدولت شیئر بازاروں میں آج شروع سے تیزی رہی۔ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں تقریباً ہر طرح کی معاشی سرگرمیوں کی اجازت دیے جانے سے سرمایہ کاروں کا یقین معیشت میں بڑھا ہے۔
انہوں نے درمیانی درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کی۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 1.49 چڑھ کر 11,278.22 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 1.13 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 10,472.37 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
صحت، پونجی جاتی اشیاء اور مضبوط اشیاء والے گروپس میں خریداری کا زیادہ زور رہا۔ ٹیلی کام سیکٹر کو چھوڑ کر دیگر گروپس کے انڈیکس بھی ہرے نشان میں رہے۔ مہیندرا اینڈ مہیندرا کے شیئر چھ فیصد کے قریب، ایچ ڈی ایف سی کے ساڑھے پانچ فیصد اور ایل اینڈٹی کے تقریباً پانچ فیصد چڑھے۔ ٹاٹا اسٹیل میں بھی چار فیصد کا اضافہ رہا۔ انڈس اِنڈ بینک کے شیئر تین فیصد کے قریب نقصان میں رہے۔